عرفان محسود نے 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینز ورلڈ ریکارڈز بناڈالے

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں، عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی۔

اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کی انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو عرفان محسود نے توڑ دیا۔ پاکستانی ریکارڈ میکر نے پاؤں کی انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 

عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ 46 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں۔ انہوں نے اب تک 100 پاؤنڈ، 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔

مارشل پش اپس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، نی اور ایلبو اسٹرائکس، ہائی اور اسٹار جمپس کے ورلڈ ریکارڈز بھی قائم کیے۔

عرفان محسود نے اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، اسپین، اٹلی، لبنان، مصر و دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے ریکارڈز شامل ہیں۔ 

علاوہ ازیں عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گینز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے