پاکستان تحریک انصاف اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،افسوس ہم پارٹی کو فائدہ نہیں دے سکے،چوہدری سلطان رانجھا

IMG_E8696

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے ہونے والی ممبر شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی،اب الیکشن ہونگے،جنون گروپ کے سربراہ اور صدر کے امیدوار چوہدری سلطان رانجھا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،ہر صورت مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ 1286ممبر شپ میں ہماری 659ممبر شپ ہیں اور ہم اس میدان میں سب سے آگے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی اور کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے سیاست میں اخلاقیات کا درس دیا ہے۔فراڈ اور دھوکہ دہی کو معاشرے کے لئے زہر قاتل قرار دیا ہے۔

دیگر ساتھیوں جن میں فریاد حسین شاہ،چوہدری تبریز بوگا،فاروق احمد شیخ،قیصر محمود رانجھااور دیگر نے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ پارٹی کو فائدہ ہوتا اور زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی کی ممبر شپ لیتے،

گزشتہ انتخابات میں چار ہزار سے زائد لوگ ممبر بنے اور اس سال صرف 1286ممبر شپ ہوئیں ،اگر پہلے دن سے ممبر شپ کا مقابلہ ہوتا دوسرا گروپ سامنے ہوتا تو ہوسکتا تھا کہ دس ہزار تک ممبر شپ چلی جاتی ،تمام کارکنان نے کہا کہ ہم میدان میں موجود ہیں اور اپنے قائد عمران خان کے نظریے کےساتھ کھڑے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے