پاکستان تحریک انصاف اسپین کے انٹرا پارٹی الیکشن 2026 کیلئے نظریاتی پینل کا اعلان

689012527_2147502282723740_2940115341114471315_n

بارسلونا: پاکستان تحریک انصاف اسپین کے انٹرا پارٹی الیکشن 2026 کے سلسلے میں نظریاتی پینل کی جانب سے مونال ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پروقار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا نمائندگان اور پارٹی سینئر ممبران نے نے بھرپور شرکت کی
پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد اسپین کے مختلف شہروں میں مقیم پارٹی کے اُن نظریاتی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے بھرپور انداز میں پارٹی ممبرشپ حاصل کرکے تنظیمی عمل میں اپنی فعال شرکت یقینی بنائی۔ اس موقع پر نظریاتی پینل کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔


تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ڈاکٹر ہما جمشید نے خطاب کرتے ہوئے تمام صحافیوں، کارکنان اور اسپین بھر سے ممبرشپ حاصل کرنے والے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کیلئے اُن کی خدمات کو سراہا۔
اس کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے نظریاتی پینل کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق:
محمد شہباز ملک — امیدوار برائے صدر
رانا اختر — امیدوار برائے نائب صدر
ڈاکٹر ہما جمشید — امیدوار برائے سیکریٹری وومن ونگ
عبدالصبور چوہدری — امیدوار برائے سیکریٹری جنرل
سید فخر عباس شاہ — امیدوار برائے سیکریٹری اطلاعات
طارق محمود ہنجرہ — امیدوار برائے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری
جبکہ سید ذوالقرنین شاہ اسپین میں پارٹی کی سینئر قیادت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اسپین کے طور پر تنظیمی امور کی نگرانی کریں گے۔


اس موقع پر سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی نے ممبرشپ مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اسپین بھر کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

امیدوار برائے صدر محمد شہباز ملک نے اپنے خطاب میں پارٹی کی سینئر قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن، پارٹی نظریے اور کارکنان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بھرپور انداز میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب پاکستان میں پارٹی قیادت جبر اور سیاسی انتقام کا سامنا کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ پارٹی کے نظریے اور جمہوری جدوجہد کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں۔

انہوں نے اسپین بھر میں موجود تمام رجسٹرڈ ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 22 مئی کو اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے نظریاتی پینل کو کامیاب بنائیں، کیونکہ یہ پینل میرٹ، نظریے اور کارکنان کے اعتماد کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام مہمانوں، کارکنان، میڈیا نمائندگان اور شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے