پاک کاتالان فیڈریشن کے وفد کی اسپانش سفارت خانہ اسلام آباد میں سفیر محترم کارلوس اور قونصلر علینا سے آن لائن میٹنگ
بارسلونا/ پاک کاتالان فیڈریشن کے صدر خالد شہباز چوہان، صدر اسوسیاسیون دے فامیلیاس ان کاتالونیا طاہر رفیع اور پاکسلونا کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شفیق کیانی کی اسلام آباد پاکستان میں اسپین کے سفیر محترم کارلوس آراگون اور قونصلر علینا الونسو سے آن لائن میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی کے اسپین سفارتخانہ سے متعلقہ تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایک گھنٹہ تک رہنے والی میٹنگ بہت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اور سفارت خانہ کی طرف سے نئے سفیر محترم نے ہمارا شکریہ ادا کیا کہ ہم نے ان سے تفصیلی طور پر زمینی حقائق اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے نتائج سے انہیں آگاہ کیا۔
آخر میں سفیرمحترم کارلوس آراگون اور قونصلر علینا الونسو نے آن لائن موجود وفدکو مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔
میٹنگ کے اختتام پر وفد نے سفیرمحترم اور قونصلر صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور مزید رابطہ رکھنے کے ارادے سے خدا حافظ کہا۔