آسٹریا پاکستنای نوجوان تین بہنوں کا اکلوتا بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق، گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

Screenshot

Screenshot

زندگی کے حسین خواب آنکھوں میں سجائے پاکستان بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے حال ہی میں آسٹریا میں انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور عملی زندگی کا آغاز کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ چند ماہ قبل اس کی منگنی ہوئی تھی اور گھر والے اس کے روشن مستقبل کے خواب دیکھ رہے تھے۔ مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا آسٹریا میں ایک تفریحی مقام پر نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ تقریباً ایک گھنٹے تک پانی میں لاپتا رہا، جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اسے باہر نکالا، لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

نوجوان کی اچانک موت نے خاندان کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ جس گھر میں اس کی کامیابیوں اور شادی کی باتیں ہو رہی تھیں، وہاں آج کہرام مچا ہوا ہے۔ والدین اپنے اکلوتے بیٹے کی جدائی پر نڈھال ہیں جبکہ تین بہنیں اپنے واحد بھائی کی یاد میں اشک بار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے