بارسلونا میں ڈیڑھ لاکھ یورو مالیت کے 139 چوری شدہ موبائل فونز کے ساتھ ملزم گرفتار
Screenshot
بارسلونا میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 139 چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ یورو بتائی گئی ہے۔ یہ موبائل فونز پرئیماویرا میوزک فیسٹیول کے دوران چوری کیے گئے تھے، جو 4 سے 7 جون کے درمیان فورم بارسلونا میں منعقد ہوا تھا۔
ملزم کو بارسلونا نورد بس اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ رومانیہ جانے والی بس میں سوار ہونے والا تھا۔ پولیس کو اس پر اس وقت شک ہوا جب وہ اہلکاروں کی موجودگی دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار نظر آیا۔
یہ کارروائی سیکیورٹی کے ایک خصوصی پلان کے تحت کی گئی، جو پوپ لیون چہار دہم کے دورے کے پیش نظر نافذ کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر سنگین نوعیت کی چوری (hurto agravado) اور چوری شدہ سامان رکھنے (receptación) کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔