عوامی گروپ بارسلونا کی جانب سے بریگیڈیئر سکندر حیات خان کو قومی اعزاز “ستارۂ امتیاز” سول ایوارڈ ملنے پر مبارک باد

IMG_8686

ضلع گجرات ڈنگہ کے علاقے نور جمال سے تعلق رکھنے والے چوہدری سکندر حیات خان کو اعلیٰ خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کا سول ایوارڈ سے نوازا گیا، 

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی، کی سماجی و کاروباری شخصیات،عوامی گروپ بارسلونا محمد حفیظ ملک،محمد نوید ملک،راجہ مدثر اقبال بلانی،محمد ابراہیم ملک،چوہدری رفاقت علی اور مختلف تنظیموں نے پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) پنجاب کے کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلیٰ قومی اعزاز “ستارۂ امتیاز” عطا کیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کی اس اعزاز کو ان کی منشیات کے خلاف بے مثال خدمات، کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں، اور نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی مؤثر مہم کا اعتراف قرار دیتے ہوے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے اکتوبر 2023 میں بطور کمانڈر اے این ایف پنجاب اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ادارے کی کارکردگی کو ایک نئی جہت دی۔ ان کی قیادت میں اے این ایف پنجاب نے نہ صرف منشیات فروش عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پاک بھارت سرحد کے آر پار سرگرم ڈرون نیٹ ورک کو بھی ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران 23 ڈرون ضبط کیے گئے، جو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔بریگیڈیئر سکندر حیات کی نگرانی میں اے این ایف پنجاب نے کئی ہائی پروفائل منشیات نیٹ ورکس کو توڑا، جبکہ تقریباً ایک ہزار ایک سو نوّے ملین روپے مالیت کے اثاثے منجمد کیے گئے۔ ان کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک مضبوط پیغام گیا۔ اسی دوران بین الاقوامی سطح پر سرگرم کولمبیا سے منسلک منشیات کارٹلز کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے صرف آپریشنل سطح پر ہی نہیں بلکہ تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور نوجوانوں میں منشیات کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی خصوصی مہم چلائیں۔ ان کی قیادت میں اے این ایف پنجاب نے مختلف سیمینارز، واکس اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا تھا۔اوورسیز پاکستانیوں نے کہا بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری جیسے فرض شناس اور باصلاحیت افسران پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف ان کی جدوجہد نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور ان کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے “ستارۂ امتیاز” جیسے اعلیٰ قومی اعزاز سے نوازا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک دشمن عناصر اور منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی قربانیوں اور محنت کو قومی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے