پوپ لیون 14کی میڈرڈ آمد: شہر بھر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سکیورٹی اور تقریبات کا بڑا اہتمام

Screenshot

Screenshot

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پوپ لیون چودہویں کی متوقع آمد کے موقع پر شہر کی معمول کی زندگی چند دنوں کے لیے تبدیل ہو جائے گی۔ 6 جون سے 9 جون تک سکیورٹی اور ٹریفک کا ایک بڑا انتظام نافذ کیا جائے گا، جس کے باعث ٹریفک، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہر کے مرکزی علاقوں تک رسائی متاثر ہوگی۔

اس موقع پر شہر کی شکل بھی بدل دی جائے گی۔ مختلف سڑکوں، عمارتوں اور یادگاروں کو جھنڈیوں، بینرز اور خوبصورت سجاوٹ سے آراستہ کیا جائے گا، جبکہ کئی چوک اور مقامات بڑے اجتماعات کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔

ویٹیکن کے رنگوں سفید اور زرد میں خصوصی سجاوٹ کی جائے گی، جس میں ایک لاکھ سے زائد پھول اور 16 ہزار جھنڈیاں شامل ہوں گی جن پر دورے کا سرکاری نعرہ اور پوپ کی تصویر ہوگی۔ اس کے علاوہ 30 بسوں پر پوپ کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی اور M-30 کے 15 پلوں پر خیرمقدمی بینرز لگائے جائیں گے۔

پلازا دے اورینتے، پلازا دے اسپین، سباتینی گارڈنز اور ریتیرو پارک میں پھولوں کی مدد سے “لیون چودہویں” کا نام بڑے حروف میں لکھا جائے گا۔ کاسا دے کامپو میں سفید اور زرد رنگ سے ایک بہت بڑا جھنڈا بنایا جائے گا جو فضا سے بھی نظر آئے گا۔

پاسیو دے ریکولیتوس میں ایک اوپن ایئر فوٹو نمائش لگائی جائے گی جس میں پوپ جان پال دوم اور بینیڈکٹ شانزدہم کے میڈرڈ کے دوروں کی تصاویر شامل ہوں گی۔ جبکہ پاسیو دے لا کاستیانا میں اعتراف (confession) کے لیے مقامات اور روحانی رہنمائی کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ پالاسیو دے سیبیلس، نیپچون فاؤنٹین اور گلوریتا دے بلباؤ کو بھی انہی رنگوں میں روشن کیا جائے گا، جبکہ ہوٹلز، دکانیں اور گھروں کی بالکونیوں کو بھی سجایا جائے گا۔

تقریبات کے حوالے سے بھی ایک بھرپور پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس میں مذہبی عبادات، موسیقی کی محافل اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ 6 جون کو شاہی محل میں استقبالیہ تقریب ہوگی جہاں پوپ اسپین میں اپنا پہلا خطاب کریں گے، جبکہ اسی دن شام کو نوجوانوں کے ساتھ دعا کی تقریب اور مختلف میوزیکل گروپس کی پرفارمنس بھی ہوگی۔

7 جون کو پلازا دے سیبیلس میں خصوصی دعائیہ اجتماع ہوگا، جس کے بعد ایک مذہبی جلوس نکالا جائے گا۔ اسی دن پوپ “تیخر ریدیس” تقریب کی صدارت بھی کریں گے۔ 9 جون کو المودینا کیتھیڈرل میں دعا کے بعد سینتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب ہوگی جس میں معروف فنکار بھی شریک ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے