کاتالونیا کا شکریہ ،وہ بہت سے دوسرے ممالک کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے، پوپ لیو چہار دہم

Screenshot

Screenshot

پوپ لیو چہار دہم نے مونتسیرات کے دورے کے دوران کاتالونیا کی اس بات پر تعریف کی کہ وہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا “انصاف اور امن کی پکار” کر رہی ہے اور چرچ کے مشن کو “لا مورینیتا” (مونتسیرات کی مقدس مریم) کے سپرد کیا۔

Screenshot

بدھ کے روز دوپہر سے کچھ پہلے پوپ مونتسیرات پہنچے جہاں تقریباً 8 ہزار افراد نے ان کا استقبال کیا۔ پوپ نے اپنی آمد پر پوپ موبائل میں سفر کیا اور راستے میں کئی بار رک کر بچوں کو دعائیں دیں اور لوگوں سے ملاقات کی، جنہوں نے تالیاں اور نعروں سے ان کا خیر مقدم کیا۔

مونتسیرات کے ایبٹ مینیل گاسخ اور تقریباً 800 طلبہ نے باسیلیکا میں پوپ کا استقبال کیا۔ چرچ کے اندر پوپ نے روزری کی دعا کی قیادت کی اور اپنی تقریر کا کچھ حصہ کاتالان زبان میں بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا “مجھے خوشی ہے کہ میں لا مورینیتا کے قدموں میں حاضر ہوں تاکہ چرچ کے مشن کو اس کے سپرد کروں، ایک ایسی دنیا میں جو انصاف اور امن کے لیے پکار رہی ہے۔”

پوپ نے خاندانوں، دوستوں اور حتیٰ کہ سیاسی اختلافات میں بھی محبت کو فروغ دینے کی اپیل کی تاکہ “نفرت کی جگہ امید اور امن لے سکے۔”

بعد ازاں پوپ نے بالکونی سے خطاب کرتے ہوئے کہا “میں کاتالونیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بہت سے دوسرے ممالک کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے، یہ سب کو ایک خاندان میں شامل کرنے کی مثال ہے۔”

یہ دورہ مونتسیرات کی ہزار سالہ تقریبات کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ پوپ لیو چہار دہم، پوپ جان پال دوم کے بعد دوسرے پوپ ہیں جنہوں نے مونتسیرات میں عبادت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے