بیلجیئم نے بھِی آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں آواز اٹھا دی
بیلجیئن نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کو باضباطہ طور پر قبول کرنا وقت کا تقاضا ہے،فلسطینیوں کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنا چاہیئے
بیلجیئم کی نائب وزیراعظم پیٹرا ڈی سٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو موسم گرما سے قبل تسلیم کر سکتا ہے۔
ڈی سٹر نے اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کےبیان کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بیلجیئم بھی اس کی تائید کرتا ہے،ایک خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کو باضباطہ طور پر قبول کرنا وقت کا تقاضا ہے،فلسطینیوں کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنا چاہیئے۔
بیلجئین وزیر خارجہ حدجہ لحبیب نے بھی اس حوالےسے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق ایک معاہدہ موجود ضرورہے البتہ اس میں پیش رفت کا فقدان ہے ۔
یاد رہے کہ اسپین،آئرلینڈ،مالٹا اور سلوینیہ نے گزشتہ دنوں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے بھی اس حوالے سے کہا تھا کہ ان کا ملک موسم گرما سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لےگا۔