فوجیوں کی تارکین وطن کے ٹرک پرفائرنگ ،چھ افراد ہلاک اور دس زخمی
میکسیکو کے فوجیوں نے تارکین وطن کو لے جانے والے ایک ٹرک پر بندوقوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ ان تارکین وطن کا تعلق پاکستان، بھارت، مصر، نیپال اور کیوبا سے تھا۔گشت کرنے والے اہلکاروں کو مشتبہ گاڑیوں میں پاکستان، بھارت، مصر، نیپال اور کیوبا کے 33 تارکین وطن ملے ہیں۔17 تارکین وطن جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا انہیں امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق 2014 سے اب تک میکسیکو کے راستے امریکہ پہنچنے کی کوشش کے دوران 9800 سے زیادہ تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔