اٹالین اپوزیشن نے نیشنلٹی کے لیے پانچ سال قیام کےلئے پٹیشن پردستخط اکٹھے کر لیے
اٹالین اپوزیشن نے ایک پٹیشن کے لیے درکارسائن یعنی دستخط اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ نیشنلٹی کے لیے ضروری ملک مین پانچ سال قیام کیا جائے۔اب اس مسئلے پر ہونیوالے ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی اورنیشنلٹی کے قانون کیلئے ملک میں قیام دس سال کی بجائے پانچ سال کی تبدیلی کے حق میں ووٹنگ ہوگی۔اٹلی کی موجودہ حکمران پارٹی نیشنلٹی کے قانون میں تبدیلی کے سخت مخالف ہے جس کے نتیجے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ریفرنڈم ناکام ہو سکتا ہے۔ نیشنلٹی کیلئے ملک میں قیام کی مدت دس سے کم کرکے پانچ سال کرنے کیلئے پیٹیشن پر دستخطوں کیلئے 30 ستمبر تک کی مدت معین تھی مگر وقت سے پہلے 500000 دستخط حاصل کرلئے گئے۔یادرہے کہ نیشنلٹی کے موجودہ قانون کے تحت اٹالین شہریت حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لیے امیدوار کو ملک میں کم از کم دس سال رہائش رکھنا ضروری ہے۔اگر قانون میں تبدیلی ہوئی تو تقریباً 2.5 ملین غیر ملکی یعنی امیگرنٹس مستفید ہوں گے۔یادرہے کہ اٹالین شہریوں کے ہاں پیدا ہونے والے غیر ملکی یعنی فارنرزکے بچے 2 سال کے بعد نیشنلٹی کے حصول کے اہل ہیں۔