اٹلی میں ایک ٹیڑھے ٹاور کے گرنے کا خطرہ ،حکام چوکس

جبکہ اٹلی میں پیسا کے مشہور جھکاؤ والے ٹاور کو اس کی اہم ترین نشانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ بولوگنا میں کم مشہور گاریسنڈا ٹاور جو کہ اب بھی جھک رہا ہے پہلے ہی منہدم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ اسے بچانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

48 میٹر تقریبا 158 فٹ اونچا گاریسنڈا ٹاور 12 ویں صدی کے بولوگنا میں شمالی شہر کی تاریخ کے ایک خوش حال دور میں تعمیر کیا گیا تھا، لیکن دو صدیوں کے بعد یہ جھکنا شروع ہو گیا تھا۔ آج یہ 4 ڈگری کے زاویے پر جھک چکا ہے جو کہ ٹاور آف پیسا کے موجودہ جھکاؤ 3.9 ڈگری سے تھوڑا زیادہ ہے۔

پچھلے سال کے آخر میں رہائشی عمارتوں سے گھری ہوئی ٹاور کے اردگرد کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔ سائنسدانوں نے نقل و حرکت اور شگاف کے ثبوت کے لیے ڈھانچے کی نگرانی کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ "بڑے خطرے سے دوچار ہے” ہے۔

بولوگنا کے میئر میٹیو لیبور نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ٹاورز اور کیبلز جو پہلے ٹاور آف پیسا کو بچانے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ گاریسنڈا ٹاور کے گرنے سے روکنے میں مدد کے لیے سٹیل کے ڈھانچے کی ضرورت ہوگی۔

لیپور نے ایک پریس کانفرنس میں گیری سینڈا کے ساتھ واقع ایک اونچی عمارت اسینیلی ٹاور کو عوام کے لیے دوبارہ کھولنے کے امکان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’سی این این‘ کے مطابق”اس سے ٹاور کو محفوظ بنانا ممکن ہو جائے گا”۔

لیپور نے مزید کہا کہ "2025ء اور 2026ء میں مزید استحکام اور بحالی کا کام ہوگا، جس کے لیے ابھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے”۔ پیسا کے ٹاور میں استعمال ہونے والے آلات کو گاری سینڈا میں ڈھالنے میں "تقریباً 6 ماہ” لگیں گے۔ جس کی تخمینہ لاگت تقریباً 19 ملین یورو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے