اسپین/ مالاگا کے ہوٹل میں تین کمسن بچوں کو اکیلا چھوڑ کر پارٹی کرنے والی جوڑی گرفتار
Screenshot
نیشنل پولیس نے ایک جوڑے کو اپنے تین کمسن بچوں کی مبینہ غفلت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بنالمادینا کے ایک ہوٹل میں اکیلا چھوڑ کر پارٹی کرنے چلے گئے تھے۔ بچوں میں سے دو کے ٹیسٹ میں کوکین مثبت آئی ہے، جبکہ تینوں بچوں کو اب اندلوسیا کی حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا، جب ہوٹل میں موجود بچوں کی خطرناک حالت کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ بچوں کی عمریں چھ ماہ، ایک سال اور چار سال بتائی گئی ہیں، اور وہ ہوٹل کے عمومی حصوں میں بغیر نگرانی کے موجود تھے۔
موقع پر پہنچنے والی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں اور 41 سالہ مرد اور 28 سالہ خاتون پر مشتمل جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کے ٹیسٹ میں کوکین کی موجودگی سامنے آئی۔
اندلوسیا کی حکومت کے مطابق تینوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور انہیں عارضی طور پر ایک متبادل (فوسٹر) خاندان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کی حالت تشویشناک تھی۔ ہوٹل کا کمرہ انتہائی بدنظمی اور ناقص حالت میں تھا، اور صرف چار سال کا بڑا بچہ اپنے دونوں چھوٹے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔