عمران اشرف اور کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ ایک ساتھ منائی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ جوڑی، اداکار و میزبان عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق بیٹے روہم کے لیے پھر سے ایک ہو گئے۔

گزشتہ دنوں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے علیحدگی ہو جانے کے باوجود بیٹے روہم کی چوتھی سالگرہ کی طرح پانچویں سالگرہ بھی ایک ساتھ منائی۔

یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020ء میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان نومبر 2022ء میں طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023ء میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

طلاق کے باوجود گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ سابقہ جوڑی بیٹے کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سب رنجشوں اور گلوں شکووں کو بھلا کر ایک ہو گئی۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے دوران لی گئی تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ تصویریں ان فنکاروں کے فین پیجز اور دیگر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

جہاں اس جوڑی کی بیٹے کی خوشی کے لیے ایک ساتھ جشن منانے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں کچھ صارفین اِنہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے