حکومتی اتحادیوں کی JUI کی قیادت سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ مانگ لیا
حکومتی اتحادیوں نے جے یو آئی ف کی قیادت سے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی درخواست کردی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفد نے جے یو آئی ف کی قیادت سے ملاقات کی۔
جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ مانگا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اس متعلق کل حتمی فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ بلوچستان میں مل کر سینیٹ کا الیکشن لڑا، تاریخ میں پہلی بار بلوچستان میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں خیبر پختونخوا میں بھی مل کر سینیٹ الیکشن لڑا جائے، تمام جماعتیں مل کر ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہیں۔