Screenshot
بارسلونا: سانتس کے سالانہ میلے 2026 میں گلیوں کو سجانے کے مقابلے میں ویادولید اسٹریٹ نے مسلسل دوسری مرتبہ پہلا انعام حاصل کر لیا۔
ویادولید اسٹریٹ نے ’’ریشم کے راستے‘‘ (La Ruta de la Seda) کے موضوع پر کی گئی شاندار سجاوٹ کے لیے 384 پوائنٹس حاصل کیے اور مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سانتس کے میلے میں اس سال 11 گلیوں اور چوراہوں نے سجاوٹ کے مقابلے میں حصہ لیا۔ مختلف مقامات پر سنیما، اولمپکس، تاریخ اور تعلیم سمیت مختلف موضوعات کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔
مقابلے کی تقریب ابتدا میں پارک دی لا ’Espanya Industrial میں منعقد ہونا تھی، تاہم بارش کے خدشے کے باعث اسے Casinet d’Hostafrancs منتقل کر دیا گیا۔
مختلف گلیوں کی کمیٹیوں نے کئی ماہ تک دن رات محنت کرکے یہ سجاوٹ مکمل کی، جسے 30 اگست، اتوار تک دیکھا جا سکتا ہے۔ جیوری نے تمام سجاوٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ درجہ بندی سے بڑھ کر اصل کامیابی پورے محلے کی ہے، کیونکہ اس کوشش سے سانٹس کی گلیاں خوبصورت بن گئی ہیں۔
سال 2026 میں انعام حاصل کرنے والی گلیاں
- پہلا انعام: ویادولید ’’ریشم کا راستہ‘‘، 384 پوائنٹس
- دوسرا: ساگنت، ’’Sagunt i punt‘‘، 377 پوائنٹس۔ بہترین چھت کی خصوصی تعریف
- تیسرا: گوادیانا، ’’جادوئی بیکری‘‘، 357 پوائنٹس
- چوتھا: فن لینڈ، ’’پاگل لیبارٹری‘‘، 347 پوائنٹس
- پانچواں: الکولیا دے باخ، ’’گم شدہ جراب‘‘، 336 پوائنٹس
- چھٹا: وایسپیر دے دالت، فلم ’’Ratatouille‘‘ سے متاثر، 329 پوائنٹس
- ساتواں: پاپین، 1936 کے برلن عوامی اولمپکس کے موضوع پر، 328 پوائنٹس
- آٹھواں: الکولیا دے دالت، مونتجوئیک کے تاریخی سرکٹ کی عکاسی، 310 پوائنٹس
- نواں: پلاسا دے لا فارگا، فلم ’’Lorax‘‘ سے متاثر، ماحول کے تحفظ کا پیغام، 279 پوائنٹس
- دسواں: گالیلیو، ہالی ووڈ اور ’’واک آف فیم‘‘ کے موضوع پر، 242 پوائنٹس
- گیارھواں: وایسپیر دے باخ، معیاری، باوقار اور سرکاری تعلیم کی حمایت میں، 162 پوائنٹس
سانتس کا میلہ 22 اگست، ہفتہ کو شروع ہوا تھا۔ افتتاحی تقریب میں اداکارہ اور ہدایت کارہ لیتیشیا دولیرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانتس کے رہائشی ایسے لوگ ہیں جو کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتے اور اپنے پڑوسیوں کی فکر کرتے ہیں۔
یہی محلے سے وابستگی کا جذبہ میلے میں شریک مختلف تنظیموں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں ہے۔ Castellers de Sants نے بھی پائیلا بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا، جو مقامی رہائشیوں کے دوبارہ مل بیٹھنے اور باہمی تعلق مضبوط کرنے کا ایک موقع بن گیا۔
