بادالونا کے ’چائنہ ٹاؤن‘ کی ایک بار میں پولیس کارروائی ،دو کلہاڑیاں، منشیات برآمد اور دو افراد گرفتار

بارسلونا(دوست نیوز)ہفتے کی صبح 5 اپریل کو درجنوں گاہکوں کے لیے یہ رات کافی پریشان کن رہی، جب وہ بادالونا کے ’A8‘ کیراؤکے بار میں موجود تھے۔
بار جو کہ گرانلینڈ انڈسٹریل ایریا میں واقع ہے، پر موسوس دی اسکوادرا، گواردیا اربانا اور نیشنل پولیس نے چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی ‘Pla Kanpai’ نامی منصوبے کے تحت کی گئی، جسے کاتالونیا کی پولیس نے اس ویک اینڈ پر نافذ کیا ہے۔
پولیس رات تقریباً 2 بجے بار میں داخل ہوئی اور اندر موجود تمام افراد کی شناخت کی، جن کا تعلق چین سے تھا۔ کچھ افراد گراؤنڈ فلور پر تھے جبکہ دیگر اوپری منزل کے کیراؤکے کمروں میں موجود تھے۔
دستاویزات کی جانچ کے بعد، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا: ایک خاتون ویٹریس اور دوسرا ایک گاہک۔ دونوں کے پاس منشیات اور منشیات کی خرید و فروخت سے حاصل شدہ بڑی مقدار میں رقم موجود تھی۔