لوگ میری آنکھوں سے مجھے پہچان جاتے ہیں: طوبیٰ انور

ماڈل و ادکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ لوگ میری آنکھوں کے دیوانے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی ان میں دیکھ کر جھوٹ نہیں بول سکتا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ادکارہ طوبیٰ انور نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے دوران شو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریفیں کرتے ہیں اور ان سے مجھے پہچان جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب کبھی میں ماسک پہن کر بازار جاتی ہوں تو لوگ میری آواز سُن کر اور میری آنکھیں دیکھ کر پہچان جاتے ہیں۔

طوبہ انور نے بتایا کہ حال ہی میں ایک صاحب ملے اور کہتے ہیں کہ تمہاری آنکھیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی تم سے بات کرتے ہوئے آنکھوں میں دیکھ کر جھوٹ نہیں کہہ سکتا، لگتا ہے کہ تم اندر کی بات پکڑلو گی، روح تک پہنچ جاتی ہو۔

واضح رہے کہ طوبیٰ انور نے 2018 میں خاموشی سے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، ان سے شادی کے بعد وہ اداکاری کے میدان میں بھی آئیں، تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی اور ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ طور پر قدم رکھ لیا تھا۔

حال ہی میں ان کا ڈرامہ بے بی باجی بہت ہٹ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے