انقرہ میں پاک ترک ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ کا انعقاد

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے ترکش فیڈریشن آف ایسوسی ایشنز ان دی سافٹ ویئر اینڈ آئی ٹی سیکٹر (TUYAFED ) کے تعاون سے 15 فروری 2024 کو ورچوئل فارمیٹ میں ایک ‘ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ’ کا انعقاد کیا۔

اس سمٹ کے موضوعات میں فنٹیک، گیمنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، سیکورٹی، ای گورننس، اے آئی، روبوٹکس، ای ٹورازم، ای کامرس، کارپوریٹ سافٹ ویئر، دفاعی ٹیکنالوجی، توانائی اور پائیداری، صحت اور تعلیم جیسے شعبے شامل تھے۔

پاکستان کے قونصلیٹ جنرل استنبول کے علاوہ پاکستان کے متعلقہ اداروں بشمول وزارت تجارت، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (PASHA) اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز ( NICAT) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

اس سمٹ میں دونوں ممالک کی 150 سے زائد سافٹ ویئر کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ آئی ٹی کے ماہرین نے بھی شریک تھے۔ 

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے ابتدائی کلمات میں TUYAFED اور شرکاء کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک آئی ٹی کی برآمدات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور پاکستان میں جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے قابل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سفیر پاکستان کے ریمارکس کے بعد ذیشان رحمان، سی سی او، پی ایس ای بی اور محمد زوہیب خان، چیئرمین، پاشا نے پریزنٹیشنز دیں۔

ڈیجیٹل ایکسپورٹ سمٹ کے شرکاء

سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ، صدر TUYAFED محمود ندیم ییت باش نے ترکیہ کے آئی ٹی ایکو سسٹم اور دو طرفہ تعاون کے لیے دستیاب مواقع کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے دونوں ممالک کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان کاروباری تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سمٹ میں دونوں اطراف سے آئی ٹی کمپنیوں کی طرف سے دکھائی گئی مثبت دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

افتتاحی سیشن کے بعد سمٹ کے مختلف موضوعات جن میں B2B میٹنگز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سمٹ سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاص طور پر نجی شعبوں کے درمیان آئی ٹی تعاون اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔ دونوں برادر ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے