شاہنواز دھانی کی پی ایس ایل کیلئے منفرد ٹریننگ

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ کے لیے بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جس سے ان کی تیاریوں اور فٹنس کا خوب اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

شاہنواز دھانی کی ویڈیو کو ان کے مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج افتتاحی تقریب کے بعد پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے