انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا، بھارت کو 1-2 کی برتری بھی حاصل

فوٹو بشکریہ کرک انفو

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 434 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ 

راجکوٹ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 557 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ مارک ووڈ 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بین فوکس اور ٹام ہارٹلی نے 16، 16 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس نے 15 اور زیک کراؤلی نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کے رویندرا جڈیجا نے 41 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو 2 روی ایشون اور جسپریت بمرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

واضح رہے کہ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 445 رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم 319 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ 

بھارت نے یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز 430 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ 

پہلی اننگز میں سنچری اور مجموعی طور پر میچ میں 7 وکٹیں لینے پر رویندرا جڈیجا کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے