پیپلز پارٹی نے نئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر مشاورتی عمل مکمل کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آئندہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر مشاورتی عمل مکمل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی کی قیادت نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے سندھ سے نو منتخب تمام اراکین سندھ اسمبلی کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت 2 دن میں وزیراعلیٰ سندھ کےلیے مراد علی شاہ کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔