سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمنِ کمبوہاں پاکستان و سرپرست اعلیٰ یونیورسٹی آف لاہور چوہدری ایم اے روف کمبوہ قضائے الہی سے وفات پاگئے
لاہور(چوہدری اظہر فاروق کمبوہ) سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمنِ کمبوہاں پاکستان و سرپرست اعلیٰ یونیورسٹی آف لاہور چوہدری ایم اے روف کمبوہ قضائے الہی سے وفات پاگئے جن کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی اور مرکزی انجمنِ کمبوہاں پاکستان کے صدر چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ کی سربراہی میں اپنے سرپرست اعلیٰ اور کمبوجا قبائل کے محسن کو اپنی کمبوجا تاریخ اور رسومات کے مطابق کمبوجا تنظیم کے ممبران نے نماز جنازہ کے بعد سپردِ خاک کیا۔
پوری دنیا کے کمبوجا قبائل پاکستان میں اپنے سرپرست اعلیٰ کی وفات کے غم میں ہمارے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور انکی مغفرت کے لیے دعا گوہ ہیں۔ اس موقع پر صدر کمبوجا قبیلہ مرکزی انجمنِ کمبوہاں پاکستان چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے گہرے غم میں یہ کہا کہ میرے پاس آج الفاظ نہیں صرف یہ کہوں گا کے یہ کمبوجا قبائل کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے جس میں سے میرے سمیت پوری قوم آج غم میں نڈھال ہے۔ ساری زندگی انکا خلاء کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
آمین یارب العالمین
نمازِ جنازہ میں پوری دنیا سے کمبوہ برادری کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر
صدر کمبوجا قبائل چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوجا, رانا مشہود، ایرانی قونصل جنرل، اویس روف عزیز روف ، سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ، امیر العظیم ، فرید پراچہ، راشد برکی ، ابوذر غفاری، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، رئیس انصاری ،، وفاقی محتسب ڈاکٹر آصف جاہ، فہیم ٹھا کر ، اصغر ندیم سید ، ساحر امین ، سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی اور انکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔