اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں تحفظات کے باوجود حصہ لیا، عامر ڈوگر

فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں تحفظات کے باوجود حصہ لیا، تاریخ میں لکھا جائے گا ہاؤس مکمل ہوئے بغیر الیکشن کرایا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں رانا آفتاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کو ہاؤس میں بلانا چاہیے تھا، میاں اسلم اقبال ہاؤس میں نہ آسکے تو نیا نام فائنل کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب رانا آفتاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے، سب ہونے کے باوجود ہمارے ارکان پورے رہے۔

اس موقع پر رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ قیادت کا مشکور ہوں مجھے وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا، ہاؤس میں بتایا کہ جب تک ہاؤس مکمل نہیں ہوتا اس کو چلایا نہیں جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے