27 فروری 2019 ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، آئی ایس پی آر

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پانچویں سالگرہ، پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، اس دن پاکستان کے عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان نے بھارت کے سیاسی تحفظات اور انتخابی خدشات کے باعث کی گئی بلاجواز جارحیت کا جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی معلومات کو بدلنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اس دن کے واقعات نے پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا اور مؤثر طریقے سے حقائق سے برعکس بھارتی دعوؤں کو رد کیا گیا۔

اسٹریٹجک دور اندیشی سے امن کی خاطر طیارے کے پائلٹ کی گرفتاری اور مخالف قوت پر غلبہ حاصل کیا گیا، جس کو آج بھی بین الاقوامی برادری کی طرف سے سیاسی پختگی اور اعلیٰ ریاست سازی کی ایک بہترین علامت کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امن کے لیے پُرعزم ریاست کے طور پر پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتا رہے گا، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت کے ساتھ ہر دفعہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے