تورِس میں غیر قانونی تارکین وطن کی رقم کے عوض ایمپادرومنتوکرانےپر تین افراد گرفتار
Screenshot
والینسیا(دوست نیوز)گواردیا سول پولیس نے آپریشن “ناکتر” کے تحت تورِس (والینسیا) میں غیر قانونی تارکین وطن کو رجسٹر کرنے کے عوض رقم وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، تحقیق اس وقت شروع ہوئی جب تورِس میں مبینہ جعلی رجسٹریشن کے ایک نیٹ ورک کی نشاندہی ہوئی۔ پولیس کے اقدامات کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ہی خاندان کے تین افراد نے غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو بڑے پیمانے پر رجسٹر کیا تھا۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد 50 سے 500 یورو کی رقم کے عوض غیر قانونی طور پر اسپین آنے والے افراد کے لیے رجسٹریشن کر رہے تھے۔ گرفتار شدگان کے مطابق، یہ افراد کبھی بھی ان رہائش گاہوں میں مقیم نہیں ہوتے تھے اور یہ اندراج صرف دیگر انتظامی کارروائیوں کے لیے کیا جاتا تھا۔
گرفتار شدگان، جن کی عمریں 20 سے 58 سال کے درمیان ہیں، دو مرد اور ایک خاتون ہیں اور سب اسپین کے شہری ہیں۔ ان پر دستاویزی جعلسازی اور غیر ملکیوں کے حقوق کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔