دسمبر 2025 میں اسپین میں پنشن کی ادائیگی پر اخراجات تقریباً 6 فیصد بڑھ گئے

Screenshot

Screenshot

میڈرڈ(دوست نیوز)دسمبر 2025 میں اسپین میں پنشن کی ادائیگی پر اخراجات تقریباً 6 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 13 ہزار 750 ملین یورو تک پہنچ گئے۔ اس مہینے 94 لاکھ سے زائد افراد کو ایک کروڑ سے زیادہ پنشنز ادا کی گئیں، جن میں سب سے بڑا حصہ ریٹائرمنٹ پنشنز کا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے پنشنز میں اضافہ ہوگا۔ عام پنشنز میں 2.7 فیصد اور کم از کم پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ بعض بیواؤں اور غیر کنٹری بیوٹری پنشنز میں اضافہ 11.4 فیصد تک ہوگا۔

اوسط ریٹائرمنٹ پنشن 1,512 یورو ماہانہ ہے۔ ساتھ ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ میں کمی اور تاخیر سے ریٹائرمنٹ کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث ریٹائرمنٹ کی اوسط عمر 65.3 سال ہو گئی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدامات پنشنرز کی قوتِ خرید برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے