بارسلونا اور پیرس کے درمیان مہاجرین کی غیرقانونی نقل و حمل میں ملوث 15 بس ڈرائیور گرفتار

Screenshot

Screenshot

ہسپانوی نیشنل پولیس نے صوبہ بارسلونا میں بین الاقوامی بس سروسز سے وابستہ 15 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ہے، جو اسپین اور فرانس کے درمیان غیرقانونی طور پر غیرملکی شہریوں کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ ڈرائیور بعض مسافروں کو بغیر ٹکٹ یا جعلی دستاویزات کے سفر کی اجازت دینے کے عوض 20 سے 400 یورو تک وصول کرتے تھے۔

تحقیقات میں 12 واقعات دستاویزی شکل میں سامنے آئے ہیں، جن میں زیادہ تر پیرس اور بارسلونا کے درمیان روٹ شامل ہے۔ ان واقعات میں مہاجرین جعلی ٹکٹ یا قانونی دستاویزات کے سفر کرتے پائے گئے۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ گرفتار افراد کی سالانہ غیرقانونی آمدن تقریباً 50 ہزار یورو کے قریب تھی۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان بس اسٹیشنوں پر موجود دلالوں کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے اور یہ سرگرمی مسلسل اور منظم انداز میں جاری تھی۔ گرفتار ڈرائیوروں پر غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش مارچ 2025 میں شروع ہوئی تھی۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ غیرملکی شہری یا تو بغیر ٹکٹ سفر کرتے تھے یا ایسے ٹکٹ استعمال کرتے تھے جو کسی اور کے نام پر ہوتے تھے۔ ڈرائیور نہ صرف انہیں بس میں سوار ہونے دیتے تھے بلکہ اسٹیشنوں پر موجود دلالوں کے ساتھ رابطہ رکھ کر پورے عمل کو ہم آہنگ بھی کرتے تھے۔

کچھ معاملات میں مہاجرین کو ایسے افراد کی رہنمائی حاصل تھی جو ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے وابستہ نہیں تھے۔ یہی افراد ادائیگیوں پر بات چیت کرتے، ڈرائیوروں کو رقم دیتے اور اس بات کو یقینی بناتے کہ مہاجرین بغیر دستاویزات یا جعلی اور تبدیل شدہ کاغذات کے بس میں سوار ہو جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے