ویٹرن کرکٹ لیگ، ایگل کرکٹ کلب نے ریڈ کاتالونیا کو شکست دے دی 

IMG_8300

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیرانتظام ویٹرن کرکٹ لیگ کے میچ جو ریڈ کاتالونیا (کپتان سید ذوالقرنین شاہ)اور ایگل کرکٹ کلب (کپتان چوہدری ثاقب طاہر) کے درمیان منجوئیک کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا

ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 6وکٹ کے نقصان پر 181رنز اسکور کئے۔محمد اصغرکیانی نے 34بالز پر دو چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 41رنز اسکور کئے،فیض احمد 33اور محمد نواز نے 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایگل کلب کی جانب سے چوہدری اشفاق باغانوالہ نے چار اوور میں 30رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ریاض اور عمران نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایگل کلب نے 181رنز کا پیچھا کیا اور 19.2اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 182رنز بنا کر تین وکٹ سے میچ جیت لیا۔

 طاہر فاروق نے 44بالز پرتین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 61رنز بنائے،نوازش علی 25حسین طارق 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے

ریڈکاتالونیا کی جانب سے طفیل احمد نے 3.2اوورز میں 17رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یونس،عمران ،طارق اور فیض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

طاہر فاروق مین آف آف دی میچ قرار پائے 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے