ہسپانوی وزیراعظم پیدروسانچز نے ٹرمپ کو پہلے بھی کئی بار ناراض کیا ہے،تفصیل جانئیے؟

Screenshot

Screenshot

2024 میں، یورپ میں بائیں بازو کی چند باقی ماندہ آوازوں میں شمار ہونے والے سانچیز نے اسرائیل کو اسلحہ لے جانے والے جہازوں کو اسپین کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اسپین نے نیٹو کے تمام رکن ممالک کے لیے 2035 تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 5 فیصد تک بڑھانے کے امریکی مطالبے کو بھی مسترد کیا ہے۔

اسپین دنیا میں زیتون کے تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، اور امریکہ کو گاڑیوں کے پرزے، اسٹیل اور کیمیکل بھی فروخت کرتا ہے۔ تاہم دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں وہ ٹرمپ کی معاشی دھمکیوں سے کم متاثر ہو سکتا ہے۔

امریکی مردم شماری بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں مسلسل چوتھے سال امریکہ کو اسپین کے ساتھ تجارت میں 4.8 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہوا، جس میں امریکی برآمدات 26.1 ارب ڈالر اور درآمدات 21.3 ارب ڈالر رہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے