اسپین،بچوں کی لاٹری کی قرعہ اندازی 6 جنوری کو ہوگی
بارسلونا(دوست نیوز)اسپین میں بچوں کی لاٹری کی قرعہ اندازی ہر سال 6 جنوری کو ہوتی ہے اور اسے کرسمس کی تعطیلات کا اختتامی موقع سمجھا جاتا ہے۔ اس قرعہ اندازی کے ذریعے پورے اسپین میں لاکھوں یورو کے انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔ 22 دسمبر کو ہونے والی کرسمس لاٹری کے بعد، یہ انعامی رقم کے اعتبار سے دوسری بڑی قرعہ اندازی ہے۔
2025 کی بچوں کی لاٹری میں پہلا انعام 78908 نمبر کو ملا تھا، جو مکمل طور پر لیون میں ایل کورتے انگلِیس سے فروخت ہوا تھا۔
2026 کے قرعہ اندازی کے لیے SELAE نے 55 سیریز جاری کی ہیں، ہر سیریز میں ایک لاکھ ٹکٹ شامل ہیں۔ ہر مکمل ٹکٹ کی قیمت 200 یورو ہے، جو 20 یورو کے دسواں حصہ میں تقسیم ہوتا ہے۔
بچوں کی لاٹری میں مجموعی طور پر 770 ملین یورو کے انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں 37,920 نمبرز کو انعام ملتا ہے، جن میں بڑے انعامات شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس میں جیتنے کے امکانات کرسمس لاٹری کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں، کیونکہ کرسمس لاٹری میں صرف 15,304 نمبرز کو انعام ملتا ہے۔
بچوں کی لاٹری 2026 کے بڑے انعامات
- پہلا انعام: 20 لاکھ یورو فی سیریز (2 لاکھ یورو فی دسواں حصہ )
- دوسرا انعام: 7 لاکھ 50 ہزار یورو فی سیریز (75 ہزار یورو فی دسواں حصہ)
- تیسرا انعام: 2 لاکھ 50 ہزار یورو فی سیریز (25 ہزار یورو فی دسواں حصہ