پیرس میں برف باری، فرانس نے مرکزی ہوائی اڈوں پر 15 فیصد پروازیں منسوخ کرنے کی ہدایت دے دی

Screenshot

Screenshot

پیرس(دوست نیوز)فرانس کے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کے روز فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ شدید برف باری کے باعث پیرس کے دو بڑے ہوائی اڈوں، شارل ڈیگال اور اورلی، پر 15 فیصد پروازیں منسوخ کر دی جائیں۔ یہ ہدایت شام تک نافذ العمل رہے گی۔

Screenshot

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فضائی کمپنیوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ خود طے کریں کون سی پروازیں منسوخ کی جائیں، تاہم مجموعی طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ کی تعداد میں 15 فیصد کمی لازمی ہوگی۔

ایئرلائنز کو شارل ڈیگال ایئرپورٹ پر رات 8 بجے (2000 سی ای ٹی) تک جبکہ اورلی ایئرپورٹ پر رات 11 بج کر 30 منٹ (2330 سی ای ٹی) تک پروازوں میں کمی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فرانسیسی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال کی تصدیق کر لیں اور ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے ذاتی گاڑی کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

دریں اثنا، یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل ایمسٹرڈیم کا اسخیپول ایئرپورٹ بھی خراب موسم کی زد میں رہا، جہاں پیر کے روز تقریباً 500 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے