بارسلونا میں ساگرادا فامیلیا کے اطراف فٹ پاتھ وسیع اور ٹریفک کم کرنے کے لیے 10 ملین یورو کا منصوبہ

e28cc1a6-516a-418f-8806-c9bde96c2945

بارسلونا سٹی کونسل ساگرادا فامیلیا کے اطراف سڑکوں کی ازسرِنو ترتیب کے لیے تقریباً 10 ملین یورو خرچ کرے گی۔ منصوبے کا مقصد فٹ پاتھ چوڑے کرنا، پیدل چلنے والوں کے لیے جگہ بڑھانا اور ٹریفک کی رفتار کم کرنا ہے۔ بعض بند سڑکوں، خصوصاً پرووینسا اسٹریٹ کے ایک حصے میں، ایک لین میں محدود ٹریفک دوبارہ کھولنے پر غور ہو رہا ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب ساگرادا فامیلیا تقریباً 144 سال بعد تعمیر کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس سال کے ابتدائی مہینوں میں یسوع مسیح کے نام سے منسوب مرکزی مینار کی تکمیل متوقع ہے جبکہ مالورکا اسٹریٹ کی جانب مجوزہ سیڑھیوں کا متنازع منصوبہ تاحال زیرِ بحث ہے۔ کام چار مراحل میں ہوگا، پہلے مرحلے میں فاسادے آف نیٹیویٹی کے سامنے کا علاقہ مستقل طور پر پیدل زون بنا دیا جائے گا۔ 

سٹی کونسل کے مطابق، ہر سال ایک کروڑ اسی لاکھ سے دو کروڑ بیس لاکھ افراد ساگرادا فامیلیا کے اطراف آتے ہیں، حالانکہ وہ چرچ کے اندر داخل نہیں ہوتے۔ بلدیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہجوم بے ہنگم، شدید اور بعض اوقات غیر مہذب ہوتا ہے، جس سے مقامی رہائشیوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔ انہی مسائل کے حل کے لیے اردگرد کے پورے علاقے کی ازسرِنو ترتیب کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے