7جنوری سردیوں کی سیل کا پہلا دن: “قیمتوں، خریداروں اور فروخت کے حوالے سے اچھی توقعات ہیں”

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)ہر سال کی طرح اس بار بھی تھری کنگز ڈے کے اختتام کے ساتھ ہی سردیوں کی سیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ اگرچہ پورے سال جاری رہنے والی مختلف رعایتی پیشکشوں کے باعث روایتی سیل کی اہمیت کچھ حد تک کم ہوئی ہے، تاہم تجارتی شعبہ اب بھی 7 جنوری کو سیل کے باضابطہ آغاز کا دن قرار دیتا ہے۔

اوپن بارسلونا اور فاؤنڈیشن بارسلونا کامرس دونوں ادارے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ 7 جنوری ہی سیل کا سرکاری نقطہ آغاز رہے۔ اوپن بارسلونا کے صدر گیبریل کے مطابق بدھ کے روز سے حقیقی معنوں میں “سب کے لیے سیل” شروع ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال توقعات خاصی مثبت ہیں کیونکہ سردی اب اس شدت سے پڑ رہی ہے جو سیزن کے آغاز میں نہیں تھی، جس کی وجہ سے گرم ملبوسات پر نمایاں رعایتیں دی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول اس صورتحال سے قیمتوں، خریداروں کی آمد اور فروخت تینوں کے حوالے سے اچھے نتائج کی امید ہے۔

گیبریل نے اس بات کو بھی اہم قرار دیا کہ 7 جنوری کی تاریخ برقرار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس سے پہلے کہیں پروموشنز ہو بھی جائیں تو وہ انفرادی نوعیت کی ہوتی ہیں، اصل بات یہ ہے کہ عید کے اگلے دن سب تاجر باضابطہ طور پر سیل شروع کرتے ہیں، اور اسی وقت بہترین مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے فاؤنڈیشن بارسلونا کامرس کے صدر نے خوشی کا اظہار کیا کہ بڑی کمپنیاں دوبارہ 7 جنوری کو سیل کے آغاز کے طور پر تسلیم کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق سیزن سے ہٹ کر دی جانے والی رعایتیں صارفین کو الجھن میں ڈالتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض کمپنیاں 22 دسمبر سے ہی سیل شروع کر دیتی ہیں، حالانکہ اصل مقصد اضافی اسٹاک کو ختم کرنا ہوتا ہے، اور اس روایت سے اس مقصد میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے