قانون کی حکمرانی سے ملک میں استحکام آئے گا، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک میں استحکام آئے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ہمارے تمام ایم این ایز نے ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج بھی کہا کہ یہ ایوان مکمل نہیں ہے، ہماری مخصوص نشستوں پر 23 ایم این ایز نے آنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار عمر ایوب ہیں، اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کی کوشش ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ اگر قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک میں استحکام آئے گا، یہ لوگ اس ایوان میں بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک مشینیں ہوتیں تو ان میں سے کوئی بھی یہاں نہ ہوتا۔