ہسپتال جرمنس تریاس اور وال دی ہیبرون کا اتحاد،کاتالونیا میں واحد قومی ریفرنس سینٹر قرار

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)ہسپانوی وزارتِ صحت نے ہسپتال جرمنس تریاس اور وال ڈی ہیبرون کے اتحاد کو حرکت کی خرابیوں کے علاج کے لیے کیٹالونیا میں واحد قومی ریفرنس سینٹر قرار دیا ہے۔ یہاں بالغوں اور بچوں میں پارکنسنز، رعشہ اور ڈسٹونیا کے مریضوں کی فنکشنل سرجری کی جائے گی۔

اہم علاج میں ڈیپ برین اسٹیمولیشن شامل ہے، جو ان مریضوں کے لیے مؤثر ثابت ہوتی ہے جن پر ادویات اثر نہیں کرتیں۔ جرمنس تریاس میں کم تکلیف دہ جدید طریقہ علاج HIFU بھی کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے۔

گزشتہ بیس برس میں 300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، جن میں بڑی تعداد ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے بچوں کی بھی ہے۔ یہ اتحاد علاج کے ساتھ ساتھ تحقیق میں بھی قومی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے