اسپین میں سرکاری ملازمین کے لیے 35 گھنٹے ہفتہ وار اوقاتِ کار کی تیاری

Screenshot

Screenshot

اسپین کی حکومت نے ریاستی انتظامیہ کے سرکاری ملازمین کے لیے ہفتہ وار اوقاتِ کار 35 گھنٹے کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ فنکشن پبلکا نے ٹریڈ یونینز UGT اور CCOO کو آگاہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں نئے قواعد تیار کیے جا رہے ہیں۔

وزارت کے مطابق 10 اور 11 فروری کو مختلف وزارتوں کے ہیومن ریسورسز افسران کے ساتھ اجلاس ہوں گے، جس کے بعد معاملہ یونینز کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یونین ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد یہ نظام فروری کے آخر یا مارچ میں نافذ ہو سکتا ہے۔

اس اقدام سے دو لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے، تاہم مسلح افواج، سیکیورٹی فورسز اور عدالتی نظام اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔ یونینز نے حکومتی اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے اسے طویل عرصے سے کیے گئے وعدے کی طرف واپسی قرار دیا 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے