موسوس نے چینی ہیئر سیلون کے مالک کو حماس کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیا

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)موسوس دی اسکوادرا نے 27 جنوری کو لا اوہسپیتالیت دے لیوبریگات میں 38 سالہ چینی نژاد شخص کو گرفتار کیا ہے، جو ایک ہیئر سیلون کا مالک ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر حماس کو تقریباً 6 لاکھ یورو کی مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ یہ رقم مختلف مواقع پر کرپٹو کرنسی کے ذریعے ایسی ادارہ جاتی اکاؤنٹس کو منتقل کی گئی جو مبینہ طور پر اس دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہیں۔

پولیس کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزم کو تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تاہم اس کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت اور اسمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ نیشنل کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

یہ تحقیقات جون گزشتہ سال شروع ہوئیں، جو ابتدا میں فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ایک کیس سے جڑی تھیں۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ایک مشتبہ شخص نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے متعدد ٹرانزیکشنز ایسی ڈیجیٹل ایڈریسز پر کیں جو ایک ایسے نیٹ ورک سے وابستہ ہیں جسے حماس اپنی مالی ضروریات کے لیے استعمال کرتی ہے۔

تحقیقات کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 30 مالی لین دین سامنے آئے، جن کی مجموعی مالیت 6 لاکھ یورو بنتی ہے۔ چھاپوں کے دوران، ملزم کے گھر اور ہیئر سیلون سے ایک لاکھ یورو نقد رقم، قیمتی زیورات، 9 ہزار سگار، کمپیوٹر اور ڈیجیٹل آلات، اور دو ہتھیار برآمد کیے گئے۔

نیشنل کورٹ نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو کرنسی سے متعلق تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ پولیس کے اندازے کے مطابق ضبط شدہ سامان اور منجمد اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار یورو ہے۔

حکام کے مطابق تحقیقات تاحال جاری ہیں اور کیس کو عدالتی راز میں رکھا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے