ریلوے نظام میں خرابی،بارسلونا اور میڈرڈ کے درمیان ویولنگ کی خصوصی پروازیں

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)ریلوے نظام میں جاری شدید بدانتظامی اور اے وی ای ٹرینوں کی تاخیر کے باعث ویولنگ ایئرلائن نے بارسلونا اور میڈرڈ کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کو سہل بنانے کے لیے عارضی طور پر خصوصی فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سروس 9 فروری سے 22 فروری تک جاری رہے گی، جس میں کرایوں کی زیادہ سے زیادہ حد 99 یورو مقرر کی گئی ہے۔

ویولنگ کے مطابق، جو آئی اے جی گروپ کا حصہ ہے، اس عارضی روٹ کا مقصد ان مسافروں کو متبادل فراہم کرنا ہے جو ریلوے نظام میں خلل، تین گھنٹے سے زائد سفر اور رات کی آخری ٹرینوں کی منسوخی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اے وی ای نے یہ ٹرینیں مرمتی کاموں کے باعث معطل کی ہیں۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں ویولنگ کے ڈائریکٹر نیٹ ورک اینڈ اسٹریٹجی، جورڈی پلا نے کہا کہ فروری کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے، جو بارسلونا اور میڈرڈ کے درمیان آئی اے جی گروپ کی موجودہ پروازوں کی تکمیل کرے گا۔

ویولنگ پیر سے جمعہ تک روزانہ دو پروازیں چلائے گی، یعنی کل چار ٹریپس۔ بارسلونا سے پروازیں صبح 7:30 اور شام 7:25 بجے روانہ ہوں گی۔

ہفتے کے آخر میں سروس محدود رہے گی۔ ہفتے کے روز پرواز صبح 7:30 بجے بارسلونا سے روانہ ہو گی اور 9:30 بجے میڈرڈ سے واپسی ہو گی۔ اتوار کے روز پرواز شام 7:25 بجے بارسلونا سے اور رات 9:30 بجے میڈرڈ سے روانہ ہو گی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فروری میں ریلوے شعبے کی ہڑتالیں بھی برقرار ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے