بارسلونا، جھگڑے کے دوران ایک شخص چاقو کےطوار سے زخمی، پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا
Screenshot
اتوار کے روز بارسلونا کے میٹرو میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد ایک شخص چاقو کے وار سے زخمی ہو گیا جبکہ 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ واقعہ ایل کول-لا تیخونیر(‘El Coll – La Teixonera)اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آیا۔ زخمی شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات تقریباً بارہ بجے، ٹرانسپورٹ سیکیورٹی عملے نے پولیس (موسوس) کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی متعدد گاڑیاں ایل کول-لا تیخونیرا اور وال دے ایبرون اسٹیشنز پر تعینات کی گئیں۔
پولیس جب پہلے اسٹیشن پر پہنچی تو میٹرو سیکیورٹی عملہ پہلے ہی سات افراد کو روک چکا تھا۔ ایک اور گروہ وہاں سے فرار ہو گیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے انہیں وال دے ایبرون اسٹیشن پر گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے 13 افراد کی شناخت کی اور بالآخر سب کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد پر زخمی کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے کٹر اور چاقو بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار شدگان میں چھ بالغ اور سات کم عمر افراد شامل ہیں۔
زخمی شخص کو اسپتال سے فارغ کیے جانے کے بعد اسے بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔