مالاگا: بیل کے حملے میں ریٹائرڈ ماتادور ریکاردو اورتیز ہلاک

Screenshot

Screenshot

اسپین کے شہر مالاگا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریٹائرڈ ہسپانوی ماتادور ریکاردو اورتیز  بیل کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیل نے اچانک حملہ کیا اور اورتیز اس خطرناک وار سے بچ نہ سکے۔

یہ حادثہ جمعہ کی شام تقریباً 7:40 بجے Plaza de toros de La Malagueta کے باڑوں (corrales) میں پیش آیا، جہاں ہفتہ کے روز ہونے والی روایتی “Corrida Picassiana” کے لیے لائے گئے بیلوں کو اتارا جا رہا تھا۔ اورتیز اس وقت بیلوں کی دیکھ بھال اور منتقلی کے کام میں مصروف تھے کہ ایک زخمی بیل اچانک ان پر جھپٹ پڑا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔

Screenshot

منتظم کمپنی Lances de Futuro نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیل کے زور دار حملے کے باعث اورتیز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ کمپنی نے مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور انہیں بیل بازی کی دنیا میں ایک نہایت محترم اور مقبول شخصیت قرار دیا۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے ابتدائی طور پر ایک کام کے دوران پیش آنے والا حادثہ (accidente laboral) قرار دیا جا رہا ہے۔ نیشنل پولیس کے اہلکار واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔

51 سالہ ریکاردو اورتیز مالاگا کے ایک معروف بیل باز خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد بھی ماتادور اور بیندیریرو رہے۔ اورتیز نے 1994 میں ایکواڈور کے شہر کوئٹو میں باضابطہ طور پر ماتادور کا درجہ حاصل کیا اور بعد میں Plaza de toros de Las Ventas میں اپنی حیثیت کی توثیق کی۔ اگرچہ ان کا کیریئر زیادہ بلندیوں تک نہ پہنچ سکا، تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد وہ مقامی میدان میں خدمات انجام دیتے رہے۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو ہونے والی اس تقریب میں معروف ماتادورز Saúl Jiménez Fortes، Juan Ortega اور Pablo Aguado شرکت کرنے والے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے