بارسلونا میں ریگولرائزیشن عمل: 47 ہزار سے زائد مہاجرین کو خدمات فراہم کی ہیں

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کی سٹی کونسل نے غیر معمولی ریگولرائزیشن کے عمل کے آغاز سے اب تک 47 ہزار سے زائد مہاجرین کو سہولیات فراہم کی ہیں، جو کہ صرف 11 دن پہلے کے مقابلے میں 20 ہزار زیادہ ہیں۔

اس دوران تقریباً 29 ہزار 800 افراد کو کمزوری (vulnerability) کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ لگ بھگ 2 ہزار افراد کو ان کے انفرادی کیسز کے حوالے سے قانونی مشاورت فراہم کی گئی۔

رہائشی اندراج (پادرون) کے سلسلے میں 1 لاکھ 75 ہزار 440 عارضی دستاویزات (volants) اور 77 ہزار رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

دوسری جانب مونتجوئیک میں واقع فیرا دی بارسلونا کے پویلین 2 میں خدمات کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے، جو 26 مئی سے صبح 8 بجے سے رات 8:30 بجے تک محدود ہوں گے۔ اب تک یہاں تقریباً 18 ہزار ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، جن میں سے تقریباً نصف کو قانونی رہنمائی بھی دی گئی۔

آئندہ ہفتے سے کچھ خدمات میکیل بلیچ سینٹر منتقل کر دی جائیں گی، جبکہ سانت میکئیل اور مونومنٹال کے شہری دفاتر میں ریگولرائزیشن سے متعلق سروس بند کر دی جائے گی، جہاں اپریل کے آخر میں طویل قطاروں اور کشیدگی کے واقعات پیش آئے تھے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے