مانچسٹر میں کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،ہسپانیہ کرکٹ کلب کا قیام
مانچسٹر/ کرکٹ سے محبت رکھنے والے افراد کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں مقامی شائقین نے مل کرہسپانیہ کرکٹ کلب کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کلب کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بانی اراکین نے شرکت کرتے ہوئے کلب کی بنیاد رکھ دی۔

اجلاس میں خالد شہباز چوہان، مدثر یوسف، جمشید جمی، سرفراز احمد، تحسین کاظم، ماجد جانگیر، عثمان علی، ساغر شہباز چوہان اور بلال سمیت دیگر دوست شریک ہوئے، جبکہ چند اراکین مصروفیات کے باعث شرکت نہ کر سکے۔

میٹنگ کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہسپانیہ کرکٹ کلب کو ایک منظم اور مضبوط ادارہ بنایا جائے گا، جو نہ صرف کرکٹ کے فروغ کا ذریعہ بنے گا بلکہ ایک دوستانہ اور فیملی ماحول بھی فراہم کرے گا، جہاں لوگ مل بیٹھ سکیں اور باہمی روابط کو فروغ دے سکیں۔
انتظامیہ کے مطابق، کلب کا مقصد کرکٹ سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ایک فعال کمیونٹی تشکیل دینا ہے، تاکہ کھیل کے ساتھ ساتھ سماجی روابط بھی مستحکم ہوں۔

آخر میں بانی اراکین نے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اقدام میں تعاون کیا، اور امید ظاہر کی کہ یہ کلب مستقبل میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔