“واپسی کی چابی” کے عنوان سے بارسلونا میں فلسطینی اور مقامی کمیونٹی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں فلسطینی اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے “واپسی کی چابی” کے عنوان سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جو پلاسا کاتالونیا سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم،مختلف پوسٹر جن پر شہداء کی تصاویر اور گتے سے بنی چابیاں جو فلسطینی مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کی جدوجہد کی علامت ہے۔کو اٹھائے ہوئے تھے۔
فلسطینیوں کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کے اظہار کےلئے “دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا!
لبنان زندہ باد!
فلسطین زندہ باد!”کے فلک شگاف نعرے بلندے ہوتے رہے

“نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں،
اسرائیل کا کوئی ملک نہیں، یہ ایک قابض ہے۔
نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں،
اسرائیل کا کوئی ملک نہیں، یہ ایک قابض ہے۔”
“ہم نہیں رکیں گے جب تک دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد نہ ہو جائے!”
اسپین کی حکومت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے پر سخت تنقید سامنے آئی ہے۔ ناقدین کے مطابق ڈھائی سال گزرنے کے باوجود حکومت نہ صرف اپنی پالیسی تبدیل نہیں کر رہی بلکہ اسرائیل کے ساتھ قریبی روابط اور ترجیحی تعلقات جاری رکھے ہوئے ہے، جسے “ناقابلِ فہم، ناقابلِ برداشت اور شرمناک” قرار دیا جا رہا ہے۔

مظاہرین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس “شراکت داری اور خاموش حمایت” کو ختم کیا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات، چاہے وہ عسکری، معاشی، ثقافتی، کھیلوں یا ادارہ جاتی نوعیت کے ہوں، ختم کیے جائیں۔
احتجاج کرنے والوں نے زور دے کر کہا کہ وہ بطور عوام آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں اور مزید “شراکت داری” اور “بلا احتسابی” کو قبول نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق موجودہ پالیسیوں کو جاری رکھنا عوامی ضمیر کے خلاف ہے اور اس میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔