فیفا ورلڈکپ: سپین نے اپنی تاریخ کے انوکھے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Screenshot

Screenshot

میڈرڈ(ویب ڈیسک)یورپی چیمپئن سپین نے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جس میں حیران کن طور پر پہلی مرتبہ ریال میڈرڈ کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سپین کی قومی ٹیم کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ریال میڈرڈ کے بغیر میدان میں اترے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیڈ کوچ لوئس دی لا فوینتے نے اپنی ٹیم کی بنیاد زیادہ تر بارسلونا کے کھلاڑیوں پر رکھی ہے۔ سکواڈ میں بارسلونا کے 8 کھلاڑی شامل ہیں جن میں لامین یامال، پیدری، گاوی، ڈینی اولمو اور فیران ٹوریس نمایاں ہیں۔ دوسری جانب ریال میڈرڈ کے اہم کھلاڑی جیسے ڈینی کارواخال اور دیگر نام اس بار سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ کوچ دی لا فوینتے نے اپنے فیصلے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے کھلاڑیوں کا تعلق کسی کلب سے نہیں بلکہ قومی ٹیم کی کارکردگی اور فٹنس اہم ہے۔ وہ صرف ایسے کھلاڑی چاہتے ہیں جو سپین کی نمائندگی پر فخر محسوس کریں۔ سکواڈ میں پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والے 7 کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ کوچ نے لامین یامال اور نیکو ولیمز کی انجری سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ سے قبل مکمل فٹ ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے