اسپانیا کرکٹ کلب کا دوسرا میچ، شاندار کارکردگی کے باوجود فتح نہ مل سکی
اسپانیا کرکٹ کلب نے اپنا دوسرا میچ آسٹن کرکٹ کلب کے خلاف کھیلا۔ 25 اوورز پر مشتمل اس دلچسپ مقابلے میں اسپانیا کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

میچ کے دوران اسپانیا کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر سینئر کھلاڑی جمشید جمی اور مدثر بھائی نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ اور کیپنگ میں عمران اسحاق نے اچھی ہرفارمنس دی بولرز جن میں نعمان، سرفراز گمن اور اکمل نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور مخالف ٹیم کو بھرپور مقابلہ دیا۔

اگرچہ لڑکوں نے ہر شعبے میں بہترین کم بیک کیا اور مجموعی طور پر ایک اچھی پرفارمنس پیش کی، لیکن آسٹن کرکٹ کلب نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 162 رنز کا ہدف حاصل کر لیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔

گرم موسم کے باوجود یوکے میں ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے، محنت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تعریف ہے۔ اگرچہ نتیجہ ہمارے حق میں نہ آیا، لیکن ٹیم کی کارکردگی نے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔

آپ سب نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ان شاء اللہ آنے والے میچز میں ٹیم مزید مضبوط انداز میں واپس آئے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔
خالد شہباز چوہان نے لڑکوں کی حوصلہ افزائ کی اور انہیں ،گڈ لک فار دی نیکسٹ میچ!
