رنبیر کپور کے اسکول سے روزانہ شکایتیں آتی تھیں: نیتو کپور کا انکشاف

—فائل فوٹوز 

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا، چاکلیٹی ہیرو، رنبیر کپور اسکول کے زمانے میں بہت شرارتی تھا، اُن کے گھر روزانہ کی بنیاد پر رنبیر کی شکایتیں موصول ہوتی تھیں۔

رنبیر کپور کا بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، رنبیر کپور کے لیے مشہور ہے کہ وہ لا ابالی طبیعت کے مالک ہیں مگر جب کام کرنے پر آتے ہیں تو مشکل سے مشکل سین باآسانی کر گزرتے ہیں۔

رنبیر کپور کی نجی زندگی سے متعلق بات کی جائے تو انہوں نے معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون، نرگس فخری اور کترینہ کیف کے ساتھ طویل ڈیٹنگ کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی ’راہا‘ بھی ہے۔

حال ہی میں ایک نیٹ فلکس پر نشر کیے جانے والے کامیڈی شو میں رنبیر کپور نے والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ نیتو نے ماضی میں جھانکتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور روزانہ  کلاسس چھوڑ دیتا تھا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رنبیر کی شکایتی کالز موصول ہوتی تھیں، رنبیر کپور بہت شرارتی طالبِ علم تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اسکول والے کال کر کے کہتے تھے  آپ پلیز اسکول آ جائیں ہمیں آپ کے بیٹے سے متعلق بات کرنی ہے، آپ کا بیٹا پڑھ نہیں رہا بلکہ بلیوں اور کتوں سے کھیلتا رہتا ہے۔

نیتو کپور کا کہنا تھا کہ رنبیر گھر میں موجود کھلونوں سے کھیلتا نہیں تھا بلکہ اِنہیں توڑ کر دیکھتا تھا کہ یہ کام کیسے کرتے ہیں۔

دوسری جانب کامیڈی شو کے دوران رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ، نیتو کپور انہیں بچپن میں کیسے پٹائی لگاتی تھیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ چونکہ میں بچپن میں ایک شرارتی بچہ تھا، اس لیے میں اکثر اپنے والدین سے مار کھاتا تھا۔

شو کے دوران اپنی والدہ نیتو کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ کس طرح اُن کی والدہ نے اُنہیں ایک بار ہینگر سے مارا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے