بارسلونا کے شاپنگ سینٹر کے مردانہ بیت الخلا میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کے ایک شاپنگ سینٹر کے عوامی مردانہ بیت الخلا میں چوری کرنے والے ایک 46 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے خلاف پہلے ہی 14 مقدمات درج تھے۔

کاتالان پولیس  موسس اسکوادرا کے مطابق، نو بارس کی تحقیقاتی یونٹ کے اہلکاروں نے 26 مئی کو ملزم کو گرفتار کیا۔ اس پر تشدد اور دھمکی کے ساتھ ڈکیتی اور معمولی زخمی کرنے کے الزامات ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم ہمیشہ ایک ہی طریقہ واردات اپناتا تھا۔ وہ 47 سے 68 سال کے مردوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں بیت الخلا تک لے جاتا، پھر انہیں زبردستی کیبن (cubículo) کے اندر دھکیل کر ان کا سامان چھین لیتا اور موقع سے فرار ہو جاتا تھا۔

متاثرہ افراد کی شکایات، فراہم کردہ حلیے اور شاپنگ سینٹر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد 27 مئی کو اسے جیل بھیج دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے