مہاجرین کو معاشرہ میں “ضم” کیا جائے اور “فرقہ واریت” سے بچا جائے۔سابق کاتالان صدر جوردی پوجول
Screenshot
سابق کاتالان صدر جوردی پوجول کو Joventut Nacionalista de Catalunya (JNC) کی جانب سے ایک تقریب میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جس میں جنتس پر کاتالونیا کے نمایاں رہنما بھی شریک تھے۔
بارسلونا میں منعقدہ اس تقریب میں، جہاں پارٹی کی اعلیٰ قیادت موجود تھی، جوردی پوجول کو ان کی سیاسی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہاجرین کے انضمام کے حق میں ایک مضبوط پیغام دیا۔ تقریب میں پارلیمنٹ کے صدر جوزپ رول، پارٹی کے سیکرٹری جنرل جوردی تورول، البرت باتیت، مونیکا سیلز، اور بارسلونا کے بلدیاتی رہنما جوردی مارتی سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔
پوجول نے زور دیا کہ کاتالان عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنی زبان کو برقرار رکھیں، اپنی ثقافت کو منتقل کریں، باہر سے آنے والوں کو معاشرے میں شامل کریں اور سماجی ہم آہنگی پیدا کریں، ساتھ ہی محنت کریں اور ہمت نہ ہاریں۔
ان کا یہ بیان دائیں بازو کی جماعت Aliança Catalana کے مؤقف سے متصادم ہے، جس کے بارے میں وہ پہلے بھی تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی مخالفین کو دشمن نہ بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کاتالونیا کی اصل طاقت یکسانیت میں نہیں بلکہ مختلف لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے اور انہیں شامل کرنے کی صلاحیت میں رہی ہے۔
پوجول نے نئی نسل کے لیے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا “میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے صرف اس طرح یاد رکھیں کہ میں نے کاتالونیا کی خدمت کرنے کی کوشش کی، اپنی کمزوریوں، غلطیوں اور کامیابیوں کے ساتھ۔”انہوں نے کہا کہ قومیں صرف ادارے کھونے سے ختم نہیں ہوتیں بلکہ اس وقت ختم ہوتی ہیں جب وہ خود پر یقین کھو دیتی ہیں اور مایوسی کا شکار ہو جاتی ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ کاتالونیا ہزار سال سے قائم ہے اور تب تک قائم رہے گا جب تک ایسے مرد و خواتین موجود ہیں جو اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔